بنٹوال ،15 / اپریل (ایس او نیوز) پونجلکٹّے پولیس اسٹیشن کے حدود میں ایک شوہر نے جب اپنی بیوی کو حد سے زیادہ موبائل فون استعمال کرنے سے منع کیا تو اس سے دل برداشتہ ہو کر اس نے خود کشی کرلی ۔
بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ پندرہ سال سے شادی شدہ زندگی گزارنے والی دو بچوں کی ماں جئے لکشمی دیواڈیگا (35 سال) نے اس طرح کا انتہائی اقدام کیا ہے۔ اس کے شوہر ہری پرساد نے جب اسے حد سے زیادہ موبائل کا استعمال کرنے سے باز رہنے کو کہا تو اس نے ناراض ہو کر اپنے بھائی سے اس کی شکایت کی ۔ مگر بھائی نے بھی اسے نصیحت کی کہ شوہر نے صحیح مشورہ دیا ہے اس لئے اس پر عمل کرنا چاہیے ۔ بھائی کی بات سے جئے لکشمی اور زیادہ ناراض اور مایوس ہوگئی اور جب اس کا شوہر ہری پرساد گھر سے باہر گیا ہوا تھا تو اس نے گائے کے شیڈ میں پھانسی لگا کر اپنی جان دے دی ۔
پونجلکٹے پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ہے ۔ مزید تحقیقات جاری ہے ۔